تاحیات نااہلی کے خلاف فیصل واوڈا کی درخواست مسترد

عمران خان کے الفاظ اور لہجہ مناسب نہیں تھا، توہین عدالت کیس کا فیصلہ جاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: عدالت عالیہ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی تاحیات نا اہلی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی ہے۔

فیصل واوڈا نیک نیتی ثابت کریں:نااہلی کےخلاف اپیل کا فیصلہ محفوظ

ہم نیوز کے مطابق فیصل واوڈا کی جانب سے دائر درخواست کا تحریری فیصلہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پڑھ کر سنایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ 12 صفحات پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں 9 فروری کو پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے فیصل واڈا کو نااہل قرار دیا تھا۔

فیصل واوڈا نااہلی کوئی بڑی بات نہیں، فوادچودھری

الیکشن کمیشن نے جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔ فیصلے میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کا حوالہ بھی دیا گیا تھا۔

تحریری فیصلے میں درج ہے کہ فیصل واوڈا طویل عرصے تک عدالت اور الیکشن کمیشن کے سامنے ٹال مٹول سے کام لیتے رہے، فیصل واوڈا نے نااہلی کی درخواست پر قومی اسمبلی کی نشست چھوڑی۔

ہم نیوز کے مطابق عدالت عالیہ کے تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے دہری شہریت ترک کرنے کی دستاویزات فراہم کرنے سے بھی انکار کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے پڑھ کر سنائے جانے والے فیصلے میں درج ہے کہ
‏فیصل واوڈا کی نااہلی برقرار رہے گی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی وجہ موجود نہیں ہے۔

فیصل واوڈا کو تنخواہیں اور مراعات دو مہینوں میں واپس کرنیکا حکم

ہم نیوز کے مطابق تحریری فیصلے میں واضح طور پر درج ہے کہ فیصل واوڈا کا اپنا کنڈکٹ ہی موجودہ نتائج کا باعث بنا ہے۔


متعلقہ خبریں