آئر لینڈ سے ہارنے والی نیپالی ٹیم کے وکٹ کیپر نے دل جیت لیے


نیپال کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر آصف شیخ نے آئرلینڈ کے کھلاڑی اینڈی مک برائن کو رن آؤٹ  نہ کرکے دل جیت لیے۔

عمان میں جاری  چار ملکی ٹی20 سیریز میں آئرلینڈ نے نیپال کوشکست دے کر میچ جیت لیا لیکن نیپالی وکٹ کیپر نے کپتان کے اشارے  پرآئرش پلیئر کو آوٹ نہ کر کے سپرٹ آف کرکٹ کا مظاہرہ کیا۔

آئرلینڈ  کے خلاف میچ میں نیپال کے بالر کمال سنگھ ایری گیند کرانے کے بعد آئرلینڈ کے بلے باز اینڈی مک برائن سے حادثاتی طور پر ٹکرا گئے۔

بیٹر رن لیتے ہوئے پچ پر گر گئےاور کریز پر نہ پہنچ سکے۔ بالر نے گیند وکٹ کیپر کی طرف اچھال کر رن آوٹ کرنے کا اشارہ کیا لیکن کپتان سندیپ لیمچنے نے انہیں آوٹ نہ کرنے کی ہدایت کی اور وکٹ کیپر آصف شیخ نے رن آؤٹ نہیں کیا۔

کرکٹ کمنٹیٹر اینڈیریو لیونارڈ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا  کہ یہ بہت متاثرکن لمحہ تھا جو دنیا بھر میں وائرل ہوگیا ۔


چار ملکی سیریز کا یہ ٹی20 میچ آئرلینڈ نے جیت لیا مگر دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کے دل نیپال کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر آصف شیخ نے جیت لیے۔


متعلقہ خبریں