عمران خان کوسیاسی ملاقاتوں سےنہیں مہنگائی سے گھبراہٹ ہے،شہباز شریف


اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کہتے ہیں عمران خان کو گھبراہٹ سیاسی ملاقاتوں سے نہیں، بلکہ ملکی تباہی سمیت دیگر ایشوز سے ہے۔ 

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف   نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت تباہی کر دی۔ گندم، شوگر، ایل این جی سمیت دیگر سکینڈلز میں کھربوں کی کرپشن کی گئی۔

حمزہ شہباز نے کہا اپوزیشن کا ہدف حکمرانوں کو گھر بھجوانا  ہے، انہوں نے  دعوی  کیاہے کہ جہانگیر ترین سمیت  سب سے رابطے  میں ہیں۔قوم کی جلد جان اس حکومت سے چھوٹ جائے گی

واضح رہے کہ  شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت پیش ہوئے۔ آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب کے ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وکلا ہڑتال کے باعث کارروائی نہ ہو سکی۔عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی ہے


متعلقہ خبریں