اب ہم دکھائیں گے کہ اپوزیشن کتنی طاقتور ہے؟ خورشید شاہ

اب ہم دکھائیں گے کہ اپوزیشن کتنی طاقتور ہے؟ خورشید شاہ

پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اب ہم دکھائیں گے کہ اپوزیشن کتنی طاقتور ہے؟ انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے اور 10 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

حکومت سندھ کا اساتذہ کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے اپنے دورہ صوبہ خیبرپختونخوا کے متعلق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور آنے کا مقصد لانگ مارچ سے متعلق تمام متعلقہ امور طے کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طے کریں گے کہ 27 مارچ کو کہاں آنا ہے؟ اور کیسے آنا ہے؟

پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں مجبوراً سڑکوں پر نکلنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملکی صورتحال کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کابینہ میں نا اہل موجود ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ سب سے بڑے نالائق وزیراعظم خود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کنٹینرپرکھڑے ہوکر بہت دعوے کیے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں بہت امن ہے البتہ صوبے میں دشمنی کے نام پر قتل ہوتے رہتے ہیں، کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث افراد کو فوراً گرفتار بھی کیا جاتا ہے۔

کراچی پولیس کی’پاوری کرنے والی‘ خواتین اہلکار معطل

واضح رہے کہ نواب شاہ کے علاقے مرزا پور میں زمین کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ سے پانچ افراد کی ہلاکت پر بھنڈ برادری کا نعشوں کے ہمراہ قومی شاہراہ پر دھرنا گزشتہ 45 گھنٹوں سے جاری ہے۔

قاضی احمد میں قومی شاہراہ پر دیے گئے دھرنے کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

احتجاجی مظاہرین کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ جب تک مقدمہ درج نہیں ہوگا اور ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا اس وقت تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

شاہ رخ جتوئی کا ایک بار پھر اسپتال میں آرام دہ زندگی گزارنے کا انکشاف

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس سلسلے میں آئی جی سندھ کو باقاعدہ خط لکھ کر بھنڈ برادری کے پانچ افراد اور پولیس افسر کے قتل کی تحقیقات کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں