تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے نمبرز پورے ہیں، تاریخ کا تعین خفیہ ہو گا: رانا ثنا اللہ

لانگ مارچ آج رکھنے کا مقصد آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کونقصان پہنچانا تھا، وزیر داخلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے نمبرز پورے ہیں۔

وزیراعظم نے شہباز شریف کو گرفتار کرنیکی ہدایت دی ہے،یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے: عطا اللہ تارڑ

ہم نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے پی ڈی ایم کے اجلاس سے قبل ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نمبر گیم کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف بندوں کے کلیئر ہونے کی بات ہے کہ ہم نے کس کو لینا ہے اور کس کو نہیں لینا نہیں ہے؟ وگرنہ نمبر گیم کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

 5 وزیر  ٹکٹ  کی یقین دہانی پر عمران خان کو چھوڑنے کو تیار ہیں،احسن اقبال

رانا ثنا اللہ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پہلے عدم اعتماد اسپیکر کے خلاف آئے گی یا وزیراعظم کے خلاف ، فیصلہ لیڈرشپ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے تاریخ کا تعین کسی میٹنگ میں نہیں کیا جائے گا۔ انہوں ںے واضح کیا کہ عدم اعتماد کے لیے تاریخ کا تعین نواز شریف اور دیگر جماعتوں کے سربراہان خفیہ طور پر کریں گے۔

تحریک عدم اعتماد کا شور شرابہ: جہانگیر ترین گروپ متحرک ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیں ایمپائرز کی ضرورت نہیں ہے، ہم اپنے سیاسی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں