سعودی عرب کے ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ، پاکستان کی مذمت


پاکستان نے سعودی عرب کے ایئر پورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد کے مطابق ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حملے خطے اور سعودی عرب کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، پاکستان ایسے حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور حمایت کرتا ہے۔

سعودی عرب: ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ، 8 افراد زخمی

یاد رہے کہ آج سعودی عرب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثیوں باغیوں نے ڈرون حملہ کیا جس سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فضائی دفاع نظام نے اَبھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئے ڈرون کو ناکارہ بنایا۔

ڈرون کا ملبہ گرنے سےمختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔تباہ شدہ ڈرون کاملبہ ہوائی اڈے کے احاطے اوراس کے آس پاس گرا۔

ترجمان کے مطابق اس ڈرون حملے کی ابتدائی رپورٹ کے صرف ایک گھنٹے کے بعد فضائی ٹریفک معمول پرآ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں