ہمارے مارچ سے قبل اسمبلی توڑ دو: عمران خان کو بلاول بھٹو کا مشورہ

ہمارے مارچ سے قبل اسمبلی توڑ دو: عمران خان کو بلاول بھٹو کا مشورہ

ملتان: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ہمارے مارچ سے قبل اسمبلی توڑ دو۔ انہوں نے کہا کہ مارچ سے پہلے وزیر اعظم کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے مزید وکٹیں گریں گی۔

فیصل واوڈا نااہلی کوئی بڑی بات نہیں، فوادچودھری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، اسلام ہمارا دین اور جمہوریت ہماری سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پانچ اصولوں کو ملتان کے گھر گھر پہنچائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مارچ 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے سلیکٹڈ حکومت کا مقابلہ کر رہے ہیں اورعوام کے سامنے بے نقاب بھی کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل غریب اورعوام دشمن معاہدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ لوگ آئی ایم ایف کا بل پاس کرا رہے تھے تو ہم نے ان کو وارننگ دی تھی کہ یہ عوام دشمن معاہدہ ہے۔

 اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات کی خبروں میں صداقت نہیں، گیٹ نمبر4 کا راستہ معلوم نہیں: بلاول

انہوں ںے کہا کہ حکومت کو ہر الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، ہم نےحکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ضمنی الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سینیٹ کے الیکشن میں بھی ہم نے خالی میدان نہیں چھوڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب یہ حکومت عروج پر تھی تب پیپلزپارٹی میدان میں نکلی تھی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم کے گھر میں گھس کر شکست دی اور ہمیں یقین ہے کہ عوامی مارچ میں ہم کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری ہے جب کہ عوام کا حکومت پرسے اعتماد بھی اٹھ چکا ہے۔

اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے بعد وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے: خرم دستگیر

ہم نیوز کے مطابق ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کے لیے مہم چلائیں گے، مارچ میں پنجاب میں داخل ہوں گے، کل پارٹی کنونشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہم پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں کرسکے ہیں۔


متعلقہ خبریں