پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، بلاول بھٹو


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دہری شہریت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا کی نااہلی پر بلاول نے ٹوئٹر کا رخ کرتے ہوئے اپنی پارٹی کو مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی ہے۔

یاد رہے  الیکشن کمیشن نے جھوٹا بیان حلفی دینے پرسینیٹر فیصل واوڈا کوتاحیات نااہل قراردے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا نااہلی کوئی بڑی بات نہیں، فوادچودھری

فیصل واوڈا بھی آرٹیکل 62 ون ایف کا شکار ہوئے ہیں، بطورایم این اے تنخواہ، مراعات واپس کرنے اورسینیٹ کی رکنیت کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے جرم چھپانے کے لئے سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈال کر اگلے دن قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔

فیصل واوڈا نااہلی کیس 22 ماہ سے زائد عرصے تک زیر سماعت رہ، قادرمندوخیل،  میاں فیصل اور میاں آصف محمود کی جانب سے 21 جنوری 2020 کو الیکشن کمیشن میں درخواستیں دی گئی تھیں۔

اس کیس میں کل 23 سماعتیں ہوئیں، جبکہ فیصلہ 23 دسمبر 2021 کو محفوظ ہوا۔ فیصل واوڈا پر کاغذات نامزدگی میں دوہری شہریت چھپانے کا الزام تھا۔


متعلقہ خبریں