پہلی بار عدم اعتماد پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں،سعد رفیق


خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں پہلی بار سنجیدگی سے  عدم اعتماد پر غور کر رہے ہیں۔ عمران خان کا جانا ٹھہر چکا ہے ان کے جانے میں پاکستان کی بہتری ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا اپوزیشن عدم اعتماد پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔عمران خان عوامی اعتماد کھو چکے ہیں۔
اتحادی جماعتیں کس حد تک ساتھ دیں گی اسکی فیصلہ آنے والا وقت دے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں عدم اعتماد پر سیاسی جماعتیں مشاورت کررہی ہیں، عمران خان کی حکومت کا جانا ٹہر چکا، حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

خواجہ سعد رفیق کے مطابق پی ڈی ایم کا اجلاس ایک دو روز میں ہو گا اور مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کے فیصلوں کی پابندی کرے گی۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق پیراگون کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے تھے۔

احتساب عدالت کے معزز جج نے حاضری کے بعد لیگی رہنماوں کو جانے کی اجات دے دی جبکہ آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں