نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ، اٹارنی جنرل کا پنجاب حکومت کو خط

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ، اٹارنی جنرل کا پنجاب حکومت کو خط

فوٹو: فائل


اسلام آباد: نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے اٹارنی جنرل پاکستان نے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا۔

ہم نیوز کے مطابق اٹارنی جنرل کی جانب سے پنجاب ہوم سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرائی گئی ہیں اور ڈاکٹر فیاض شال کی رپورٹس کا پنجاب حکومت کا قائم کردہ اسپیشل میڈیکل بورڈ سے جائزہ لیا جائے جس کے بعد ہی مزید پیشرفت کی جائے۔

خط میں کہا گیا کہ اسپیشل میڈیکل بورڈ نواز شریف کی حرکات و سکنات کا جائزہ لے اور بورڈ کی رائے کے بعد عدالتی حکم کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر سرجیکل آئٹمز مہنگے ہو گئے

ڈاکٹر فیاض شال نے 28 جنوری کو نواز شریف کی ایک میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ہے اور اگر وہ علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں