سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو ختم کر کے ہی دم لیں گی، شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو ختم کر کے ہی دم لیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان آپریشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملوں کی پیشگی اطلاع تھی جس سے متعلق ہم نے صوبوں کو آگاہ کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چیف سیکرٹریز کو بھی ممکنہ حملوں سے آگاہ کیا تھا۔ دہشت گردوں کے زیراستعمال وہی اسلحہ ہے جو افغانستان میں چھوڑا گیا جبکہ افغانستان اور بھارت میں کالعدم ٹی ٹی پی دوبارہ سے رابطوں میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 دہشتگرد ہلاک

شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوشکی میں ہنگامی طور پر موبائل فون سروس معطل کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

دہشت گردوں کی کارروائیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو ختم کر کے ہی دم لیں گی۔


متعلقہ خبریں