کراچی کے میدان پر قلندرز کا پھر دھمال، پشاور زلمی کو انیتس رنز سے شکست دے دی،لاہور قلندرز نے جیت سے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔
دو سو رنز کے ہدف کے تعاقب میں زلمی کا آغاز اچھا نہ ہوا لیکن کامران اکمل نے دھواں دھار باری سے میچ میں جان ڈال دی۔ حیدر علی نے انچاس رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل7: قلندرز نے زلمی کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیدیا
شرفین ردر فورڈ کی باری اکیس رنز تک محدود رہی۔ لاہور کے زمان خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قلندرز نے چار وکٹوں پر ایک سو ننانوے رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔
فخر زمان نے ایک بار پھر ففٹی اسکور کی، عبداللہ شفین نے اکتالیس، محمد حفیظ نے سینتیس رنز کی اننگز کھیلی۔
Lahore Qalandars beat Peshawar Zalmi by 29 runs!
Read more: https://t.co/vasy1yDu6f #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvLQ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 2, 2022
شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔