حکمران جماعت کو میرے سینیٹر بننے کا آج غصہ آیا ہے، یوسف رضا گیلانی


اسلام آباد: سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کو میرے سینیٹر بننے کا آج غصہ آیا ہے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏پارٹی نے میرا استعفیٰ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر وہ نہ کرتی تو میں یہاں نہ آتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ سے اس قسم کے بیان کی توقع نہیں تھی اور ‏میں نے جو بات کرنی ہے وہ ایوان میں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ سے پہلے بھی ہاتھ ہوا اور آئندہ بھی ہاتھ ہونے والا ہے، وزیر خارجہ

رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ استعفٰی قبول نہ ہونے پر میں کیا کہہ سکتا ہوں ؟ شاہ محمود قریشی نے پارلیمان اور سینیٹ کی توہین کی ہے۔


متعلقہ خبریں