پی ایس ایل7: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل7: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہم نیوزکے مطابق شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا جانے والا 191 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔

کپتان شعیب ملک 32 گیندوں پر 48 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جب کہ حسین طلعت نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ اوپنر کیڈمور اور یاسر خان نے بالترتیب 22 اور 30 رنز کی اننگز کھیلیں۔

ہم نیوز کے مطابق حیدر علی 19 رنز بنا کر محمد نواز کا شکار ہوئے جب کہ ردرفورڈ 10 رنز ہی بنا سکے۔

اعداد و شمار کے تحت محمد نواز کی تین وکٹیں بھی گلیڈی ایٹرز کو کامیابی نہیں دلوا سکیں۔ باؤلنگ میں جیمز فالکنر اور نسیم شاہ نے ایک/ ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل 7: وزیراعظم عمران خان کا کھلاڑیوں کے نام پیغام

واضح رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپنرز احسن علی اور ول اسمیڈ نے 155 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پہلا نقصان احسن علی کی صورت میں اس وقت ہوا تھا جب وہ 46 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

احسن علی کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی وِ ل اسمیڈ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہو گئے اور اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔

پی ایس ایل کا نیا گانا ’آگے دیکھ‘ ریلیز کر دیا گیا

ول نے 62 گیندوں پر 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ بین ڈکٹ صفر اور افتخار احمد 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے پی ایس ایل 7 کے دوسرے میچ میں ثمین گل اور عثمان قادر نے دو /دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہم نیوز کے مطابق دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

شاہد آفریدی کو کورونا ہوگیا، آخری پی ایس ایل میں شرکت مشکوک

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے اس موقع پر کہا تھا کہ میچ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بیٹنگ میں بڑا اسکور دینے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ افتخار احمد کی موجودگی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ شاہد آفریدی جلد ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔


ہم نیوز کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے کہا تھا کہ کورونا مثبت آنے کی وجہ سے وہاب ریاض اور حیدر علی ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں لیکن نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 7 کیلئے کورونا ایس او پیز تیار

کپتان شعیب ملک نے کہا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کم رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں