بلدیاتی انتخابات جیتنا عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے، پرویز خٹک


وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جیتنا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے۔

بنوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں گروپنگ کو نہیں مانتا ، اختلاف پیدا کرنے والے دوسرے پارٹی میں جائیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی ورکر کی مشاورت سے مکمل کریں گے، پارٹی میں ورکر کو نظر انداز کیا گیا اب ان کو آگے لانے کا وقت ہے ۔

پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام پارٹیاں ختم ہو چکیں، پرویز خٹک کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کو حق نہیں دیا جارہا ، مرکز اور دیگر صوبے سے اپنے حقوق لے کر رہیں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو تباہ و برباد کیا ہوا ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، پہلے ملکی ذخائر میں 15 ارب ڈالر تھے آج 30 ارب ڈالر ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے متعلق ہمارے پیچھے پروپیگنڈ ا کیا جارہا ہے ، ورکر عوام کے ساتھ مہنگائی پر بحث کرے میدان خالی نہ چھوڑیں۔


متعلقہ خبریں