پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، رینکنگ میں 16درجے اوپر ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل



پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کردیا، جس میں پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16درجے اوپر چلا گیا ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کے مطابق پاکستان 180ممالک میں سے 140 ویں نمبر پر آگیا ہے، کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکورکا کم ہونا بدعنوانی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

2021 میں پاکستان کا اسکور 28 رہا،  2020 میں 31 جبکہ 2019 میں اسکور 32 تھا ، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت میں چاردرجےتنزلی ہوچکی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بریت کے خلاف وفاق کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس پر ڈنمارک، فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور ناروے کی صورتحال سب سے بہترین رہی، جبکہ سنگاپور، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز اور لکسمبرگ میں بھی کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے۔

کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکور کے مطابق اسی سے ایک سو اسکور تک ممالک میں کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے۔

 


متعلقہ خبریں