ہوشیار: اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایت

CAA

شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری


اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نیا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

پنجاب: کورونا کی بگڑتی صورت حال، پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر اندرون ملک سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ ان کے ٹکٹس پر شناختی کارڈ نمبر درج ہوں۔

سی اے اے کی جانب سے اعلان کردہ پابندی کا اطلاق 18 سال سے کم عمر مسافروں پر نہیں ہو گا۔

کراچی اور حیدرآباد میں شادی کی انڈور تقاریب پر پابندی عائد

ذرائع کے مطابق سی اے اے کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو اس ضمن میں ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ سی سی اے کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر جاری کردہ حکمنامے پر عمل درآمد فوری طور پر کیا جائے گا۔

اسلام آباد: ان ڈور عوامی اجتماع پر 24 جنوری سے مکمل پابندی عائد

سی اے اے کی جانب سے ملنے والی ہدایات کے پیش نظر تمام ایئر لائنز اپنے آن لائن ٹکٹ اجرا کے سسٹم میں ضروری تبدیلیاں کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں