لائن میں لگو اور پیسے کماؤ


لندن: برطانیہ میں بےروزگار شخص نے پیسے کمانے کا منفرد طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن کے رہائشی فریڈی بیکٹ جو بےروزگاری کی زندگی گزار رہے تھے اور اس سے شدید تنگ تھے۔ انہوں نے پیسے کمانے کا ایک منفرد طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

فریڈی بیکٹ مصروف اور امیر لوگوں سے پیسے لے کر ان کی جگہ لائن میں لگ کر مختلف شوز، فنکشنز اور ایونٹس کے ٹکٹ خریدتے ہیں۔ جس کا معاوضہ وہ ایک گھنٹے کے 20 پاؤنڈز چارج کرتے ہیں۔ جس کے باعث فریڈی کی ایک دن کی کمائی 160 پاؤنڈز یعنی پاکستانی 38 ہزار روپے سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔

فریڈی بیکٹ اب اپنے کام سے بے انتہا خوش ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ لندن کا رہائشی ہونے کے ناطے لائن میں لگنے کی عادت تو تھی ہی بس اسی عادت کو میں نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کا دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ لندن میں گرمیوں کے موسم میں کام عروج پر ہوتا ہے اور ان کی آمدنی بھی اسی حساب سے بڑھ جاتی ہے۔ بعض مقبول ایونٹس کے لیے گھنٹوں لائن میں لگنا پڑتا ہے لیکن جب آمدنی اچھی ہوتو تھکن بھی اتر جاتی ہے۔

فریڈی بیکٹ اب اپنے کام کا اشتہار سوشل میڈیا پر بھی دے رہے ہیں جبکہ ان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں