میلبورن میں پاکستانی قونصل خانہ کا افتتاح


میلبورن: آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں دوسرے پاکستانی قونصل خانے نے جمعہ 18 اپریل سے کام شروع کر دیا ہے جبکہ  سردار عدنان رشید کو میلبورن میں پاکستان کا پہلا قونصل جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق میلبورن میں قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ وہاں موجود پاکستانیوں کی بڑھتی مشکلات کے باعث کیا گیا تھا کیونکہ میلبورن میں پاکستانیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

پاکستان کا آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں سفارتخانہ اور ساحلی شہر سڈنی میں قونصل خانہ پہلے سے موجود ہے، آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں نے نئے قونصل خانے کے قیام پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سفارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔


متعلقہ خبریں