سانحہ مری ،جاں بحق افرادکےورثاکی مالی معاونت کافیصلہ

سانحہ مری: حکومتی مشینری نہیں تھی، انتظامیہ طوفان تھمنے کے بعد حرکت میں آئی

 حکومت پنجاب نے سانحہ مری میں جاں بحق افراد  کے ورثا کی مالی معاونت کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں سانحہ مری سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے۔جاں بحق افرادکےورثاکی مالی معاونت کافیصلہ کیا گیا ہے۔  جاں بحق افرادکےورثاکیلئےایک کروڑ 76لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیٹی سانحہ مری میں ممکنہ غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرے گی۔

اجلاس میں مری کو ضلع کا درجہ دینے  اور مری کا انتظامی ڈھانچہ اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو فوری تعینات کیا جائے گا۔

ٹریفک جام ہونے کی وجوہات بننے والی سڑکوں کے چھوٹے لنکس تعمیر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اجلاس میں صداقت علی عباسی، وزیر قانون پنجاب اورحسان خاور ۔ چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، کمشنر ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی  شریک ہوئے۔

سی پی او، ڈی جی ریسکیو ، اور اسسٹنٹ کمشنر مری نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔


متعلقہ خبریں