کورونا کے بعد فلورونا، کیا یہ کوئی نیا وائرس ہے؟


اسرائیل میں ’فلورونا‘ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جو کوویڈ-19 اور انفلوئنزا پر مشتمل ڈبل انفیکشن ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے مقامی اسپتال میں ایک حاملہ خاتون کو داخل کیا گیا جس کے ٹیسٹ سے انکشاف ہوا کہ وہ فلورونا نامی بیماری میں مبتلا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلورونا کورونا وائرس کی کوئی نئی قسم نہیں بلکہ اس متاثرہ شخص بیک وقت کورونا اور فلو میں مبتلا ہوتا ہے اور اس کی قوت مدافعت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون کی صورت میں تیزی سے پھیل رہی ہے ،این سی اوسی

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بیک وقت دو بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان ہر وقت موجود رہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا اور انفلوئنزا سے بچنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ فوری طور ویکسینشن کرائی جائے۔

دوسری جانب ماہر طبی امور ڈاکٹر بجاج نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فلورونا سے احتیاط بہت ضروری ہے کیونکہ بیک وقت دو وائرس کا حملہ انسان کے قوت مدافعت کو تباہ کر سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں