پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا


پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم جمادی الثانی 1443 ہجری 5 جنوری بروز بدھ کو ہو گی.

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان سمیت زونل کمیٹی اسلام آباد کے ارکان نے شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس انکے ہیڈ کوارٹرز پرمنعقد ہوئے۔

صدی کا طویل ترین چاند گرہن

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں مطلع ابر آ لود رہا اور کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی،لہذا کمیٹی ارکان نے متفقہ اعلان کیا کہ آج چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 1443 ہجری 5 جنوری بروز بدھ کو ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے وہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔


متعلقہ خبریں