اسلام آباد: دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص قتل، دوسرا زخمی

Murder

فوٹو: فائل


اسلام آباد کے نواحی علاقے پھلگراں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجےمیں ایک شخص قتل جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

تھانہ بہارہ کہوپولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا،واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے ایس پی سٹی زون سے رپورٹ بھی  طلب کر لی ہے۔


متعلقہ خبریں