بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

فوٹو: فائل


 بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔ یونٹ کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیاہے۔

بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کر لی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4روپے33پیسے اضافےکا امکان ہے۔

سی پی پی اےنے نومبر کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  بجلی مہنگی کی درخواست  کی ہے۔ نیپرا نے قیمتیں بڑھانے سے متعلق  درخواست پر سماعت کی۔

مہنگی بجلی  کی پیداوار پر چیئرمین نیپرا نے این پی پی سی پر خفگی کا اظہار کیا۔چیئر مین نیپرا نے کہاآپ صرف بجلی پیدا کرتے ہیں یہ نہیں دیکھتے کہ یہ مہنگا پلانٹ ہے ۔ہم تین سال کا آڈٹ کراتے ہیں کہ کس پلانٹ کتنی بجلی پیدا کی

انہوں نے  کہا ہے کہ مجھے چیئرمین اوگرا کا فون آیا تھا انہوں نے کہا ہے کہ بجلی پیداوار کیلئے فرنس فیول نہیں اٹھایا جا رہا اس سے ریفائنریز بند ہو رہی ہیں ۔حکام پاور ڈویژن نے جواب دیا کہ لوکل ریفائنریز اپنے منافع جات کم کریں۔آوٹ آف میرٹ تو ریفائنریز سے فیول نہیں اٹھا سکتے ۔

چیئر مین نیپرا نے کہا جن صارفین کے بل زیادہ آتے ہیں ہمارے مقامی دفاتر سے رابطہ کریں۔ میں تو اپنا بجلی بل دیکھ کر چونک گیا تھا ۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے میرا بھی بل کافی زیادہ آیا۔

چیئر مین نیپرا نے درخواست سننے کے بعد کہانومبر میں بجلی کی کھپت 14فیصد بڑھی ۔نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا کم سےکم اضافہ 3روپے 58پیسے بنے گا ۔ زیادہ سے زیادہ اضافہ 4روپے 33پیسے فی یونٹ بنے گا۔

نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تمام معاملات کا بغور جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کردیا جائے گا

بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی  کرنے کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 40ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے نومبر کے لئے ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی تھی۔

 

 


متعلقہ خبریں