منی بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس طلب

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے منی بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ یہ بات ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔

منی بجٹ پاکستان اور عوام کی کمر میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے، شہباز شریف

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ طلب کردہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کو پارلیمنٹ کے جاری سیشن میں ہی منظوری کے لیے پیش کیےجانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیرقبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا تھا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد منی بجٹ بدھ کو ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا جائےگا۔

وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا تھا کہ بجٹ منظوری کے وقت اپوزیشن شور مچانا شروع کردیتی ہے اور اہم قانون سازی کے وقت بھی اپوزیشن والے اپنا چورن بیچنا شروع کردیتےہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت زرداری اور نوازشریف کے پیدا کردہ مسائل کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔

منی بجٹ اجلاس: موبائل فون اور بڑی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ پارلیمنٹ کی خود مختاری پر حملہ ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ کی منظوری سے ملکی حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید بدتر ہو جائیں گے۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ منی بجٹ منظور ہوا تو نیا سال قوم کے لئے مہنگائی کا بدترین سال بن جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو ربر اسٹیمپ بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ حکومت اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے قوم کی جان چھوڑ دے۔

ن لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوامی نفرت کے سیلاب میں ڈوب چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کو آئی ایم ایف کے پنجرے میں قید نہ کرے۔

وزیر اعظم نے ٹیکس اہداف پورے کرنے کیلئے منی بجٹ کی تجویز رد کر دی

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ روا ں سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 39 روپے سے زائد اضافہ ہو اہے جو ظلم ہے۔


متعلقہ خبریں