پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی، راجہ پرویز اشرف

پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی، راجہ پرویز اشرف

لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی۔

پارلیمنٹ کے اختیار پر 2013 کے بعد سے مسلسل حملے ہو رہے ہیں، آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے  یہ بات بے نظیر بھٹو کی برسی پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور ملک میں جمہوریت بحال کی۔

وہ فرماتے ہیں کہ کوئی فارمولہ بنائیں، کہہ دیا پہلے ان کی چھٹی، پھر ہم سے بات، زرداری

راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ بلاول بھٹونے اپنی والدہ کے مشن کو آگے بڑھایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب کی ذمہ داری سونپنے پر پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہ ہو رہا ہے۔

ملک کو ’’نانی ویہڑا‘‘ سمجھ رکھا ہے،کبھی ایک کو بٹھاتے ہیں کبھی دوسرے کو ، آصف زرداری

سابق صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کے عوام آج بھی پیپلزپارٹی سے محبت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پر حملہ کرنے کا سوچنے والے آج گڑھی خدا بخش میں عوامی ہجوم دیکھ لیں۔


متعلقہ خبریں