امریکہ میں ایک پیچیدہ سرجری میں والدہ کے پیٹ میں موجود بچے کا ٹیومر کامیابی سے نکال لیا گیا۔
امریکی ریاست اوہائیو کے ایک میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی کامیاب سرجری کی، بچے کی والدہ کے مطابق وہ 25 ہفتوں کی حاملہ تھیں تو ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ بچے کے دل کے بائیں جانب ٹیومر ہے۔
جسے نکالنے کے لیے سرجری کی ضرورت ہے، جس کے بعد ایک کامیاب آپریشن میں ماں کے پیٹ میں ہی بچے کا ٹیومر نکال لیا گیا۔ جس کی سربراہی سعودی ڈاکٹر ہانی نجم نے کی۔
ڈاکٹر نجم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی جنین پر سرجری کے اس طریقہ کار کا استعمال نہیں کیا، لیکن اس بار اس کی ضرورت تھی کیونکہ ٹیومر بڑا ہو رہا تھا، جو دل کی ناکامی کا سبب بن سکتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق تشخیص کے 36 گھنٹوں بعد ہی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ڈاکٹر نے بتایا کہ ٹیومر نکالنے کے فوراً بعد ہی دل کی دھڑکن معمول پر آ گئی اور بائیں حصے کا کمپریشن ختم ہو گیا اور خون کا بہاؤ بھی ٹھیک ہو گیا۔
ڈکٹر نجم نے اپنے پیغام میں انتہائی فخرکرتے ہوئے یہ خبر سنائی، انہوں نے بتایا کہ وہ کینیڈا سے ٹڑینڈ ہوئے اور سعودی عرب میں 16 سال کی محنت کے بعد ایسی مشکل سرجری کرنے میں کامیاب ہوئے۔
I am proudly a product of the Saudi educational system ?? trained in Canada ??, worked and gained tremendous experience for 16 years in Saudi Arabia ??, and now sharing this with the rest of the world in ??. A true meaning of globalization https://t.co/YFumsn9UJi
— DR. Hani Najm (@Dr_HaniNajm) December 24, 2021
کلیولینڈ ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بچے کے دل سے کینسر کے ٹیومر کو نکالنے کے لیے سرجیکل آپریشن کی تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں۔
When Rylan was a 25-week old fetus, doctors discovered a massive tumor on his heart.
Without surgery in the womb to remove it, he would not survive.
Watch how a team of specialists performed the rare and lifesaving procedure. Read more: https://t.co/5l4OlpD2TA pic.twitter.com/rblLa3CIPv
— ClevelandClinicNews (@CleClinicNews) December 22, 2021