لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے سیاسی ورکر کی حیثیت سے بیان دیا کہ اسے اتارو، مجھ سے بات کرو۔
وہ فرماتے ہیں کہ کوئی فارمولہ بنائیں، کہہ دیا پہلے ان کی چھٹی، پھر ہم سے بات، زرداری
ہم نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ بلاول بھٹو جدو جہد کرتے ہوئے عوام کا سہارا بن رہے ہیں۔
انہون ںے کہا کہ سی ای سی کا اجلاس کہیں بھی بلوایا جا سکتا ہے لیکن اس بار کراچی میں بلوایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت سے پہلے الیکشن کراؤ اور عوام پر چھوڑ دو کہ وہ کس کو منتخب کرتے ہیں۔
ہمیں پھنسا کر دوسروں کو لایا گیا تو میں نے کہا کہ اب چلا کر دکھاؤ، زرداری
پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ آصف زرداری کے ساتھ خیمے لگانے لاہور ہم بھی جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن ہار گئی ہے۔