نوشہرہ میں ایف سی کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج

نوشہرہ میں ایف سی کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج | urduhumnews.wpengine.com

نوشہرہ: گزشتہ روز نوشہرہ میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ تھانہ انسداد دہشت گردی میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی، قتل اوردیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث حملہ آورکے جسم سے ڈی این اے اور فنگرپرنٹس کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آورکی عمر20 سال تک تھی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آورپیدل تھا اور پہلے سے پھاٹک پرگاڑی کاانتظار کررہا تھا۔ حملے کا نشانہ بنائی جانے والی گاڑی کے قریب سے ملنے والی موٹر سائیکل عام شہری کی تھی۔ ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا جس نے قریب آنے والے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔

حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے آٹھ افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جب کہ دو کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

پاکستانی مسلح افواج کے زیر اہتمام کام کرنے والے طبی مرکز سی ایم ایچ میں زیرعلاج چھ ایف سی اہلکاروں میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرخود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں چھ ایف سی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں