اسلام آباد میں بھی اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے جس کی تصدیق ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کر دی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اومیکرون کے مریض کی کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے۔جس کی کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جا رہی ہے۔
ڈی سی اسلام آباد نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہری ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔
First case of #OmicronVariant detected in Islamabad. The patient has travel history from Karachi. We are tracing all his contacts now. Everyone plz get vaccinated and follow SOPs
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) December 25, 2021
دوسری جانب ڈی ایچ او ڈاکٹر ضعیم ضیاء نے کہا ہے کہ شہری کی بیرون ممالک کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے،اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ٹیمیں تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اومی کرون وئرینٹ کا مقابلہ ماضی کی طرح کیا جائے گا، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ویکسی نیشن کروائیں، شہری اگر بوسٹر ویکسین کے اہل ہیں تو بوسٹر لگوائیں۔