دنیا بھر میں کورونا کا نیا ریکارڈ


کورونا نے ایک بار پھر قدم جمانا شروع کر دیے۔ دنیا بھر میں کورونا کا نیا ریکارڈ سامنے آ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں ایک ہی دن میں کورونا کے ساڑھے 9 لاکھ کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا ایک بار پھر بے قابو ہو گیا اور ایک ہی دن میں ایک لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

برطانیہ میں ایک دن میں کورونا کے زیادہ سے زیادہ کیسز کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا اور برطانیہ میں 6 دن میں مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے خلاف گولی کی شکل میں پہلی دوا کی منظوری

دوسری جانب امریکہ میں بھی کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ایک ہی دن میں ڈھائی لاکھ کیسز رپورٹ ہو گئے۔

گزشتہ روز مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کا بدترین حصہ آنے والا ہے۔ اومائیکرون بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور بہت جلد دنیا کے تمام ممالک اس کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی نہیں جانتا اومیکرون کتنا متاثر کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اومیکرون ڈیلٹا سے آدھا بھی خطرناک ثابت ہوا تو یہ بڑی حد تک نقصان پہنچا سکتا ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔


متعلقہ خبریں