جینا ہیسپل: سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ بن گئیں

جینا ہیسپل کی بطور سی آئی اے ڈائریکٹر تعیناتی کی منظوری | urduhumnews.wpengine.com

واشنگٹن: امریکی سینیٹ سے منظوری کے بعد جینا ہیسپل سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر بن گئیں۔

امریکی سینیٹ نے جینا ہیسپل کی بطور سی آئی اے ڈائریکٹر نامزدگی کی توثیق کر دی۔ سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں ان کی حمایت میں 54 اور مخالفت میں 45 ووٹ پڑے۔ 

امریکی خفیہ ادارے کی پہلی خاتون سربراہ بننے والی جینا ہیسپل کو فروری 2017 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام کے زریعے جینا ہیسپل کو مبارکباد پیش کی۔

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے جینا ہیسپل کی بطور ڈائریکٹر تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں محب وطن قرار دیا۔

جینا ہیسپل نے 33 سال کی عمر میں سی آئی اے میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد سے وہ مختلف حیثیتوں میں خدمات سرانجام دیتی رہی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے نامزد کی گئیں جینا ہیسپل کو نائن الیون کے بعد مشتبہ دہشت گردوں سے ظالمانہ تفتیش کرنے پر تنقید کا سامنا تھا۔


معاونت
متعلقہ خبریں