نچلی سطح پر ٹکٹ نہ دینا غلطی تھی، شفیع جان نظرانداز ہوئے: شوکت یوسفزئی

نچلی سطح پر ٹکٹ نہ دینا غلطی تھی، شفیع جان نظرانداز ہوئے: شوکت یوسفزئی

اسلام آباد: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نچلی سطح پر ٹکٹ نہ دینا ہماری غلطی تھی۔ انہوں نے شفیع جان کو پی ٹی آئی کا اصل ورکر تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ نظر انداز ہوئے۔

سیٹنگ کرنیوالوں کو ٹکٹ سے نوازا گیا، وزیراعظم کو رپورٹ دینے والے مجرم ہیں: شفیع جان

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ محمود خان ڈائریکٹ ٹکٹ دینے والوں میں شامل نہیں تھے۔

جب تھوڑا سا ہاتھ ہٹایا، عوام کو موقع دیا تو حشر نشر آپ نے دیکھ لیا: فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے اگلے فیز کو خو د دیکھوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیبر ہڈ کے الیکشن میں ہم نے ٹکٹ ہی نہیں دیے، سب آزاد کھڑے ہوئے جب کہ نچلی سطح پر ٹکٹ نہ دینا ہماری غلطی تھی۔

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان اپنے لیے ووٹ مانگتے رہے ، پارٹی کے لیے ووٹ ہی نہیں مانگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں غلطیوں کو درست کریں گے۔

اب ہر الیکشن کا نتیجہ عمران خان کو جانے کی خبر دے گا، مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے پروگرام میں پوچھے جانے والے ایک اور سوال کے جواب میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شوکاز نوٹس سے متعلق مجھے علم نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں