وزیراعظم نے سیکریٹری پاور ڈویژن کو تبدیل کر دیا

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ کو تبدیل کردیا ہے۔ 

پاور اور پٹرولیم ڈویژن کے 250ارب کے مطالبات زر پر300 کٹوتی کی تحاریک

ہم نیوز کے مطابق تبدیلی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت گریڈ 22 کے علی رضا بھٹہ کو سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے سید آصف حیدر شاہ کو سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ سید اصف حیدر شاہ اس سے قبل سیکریٹری قومی ورثہ کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

گیس اور بجلی کا بل سالانہ 4 لاکھ 70 ہزار تک بڑھنے کا امکان

تبادلوں و تقرریوں کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ گریڈ 22 کی ناہید درانی کو سیکریٹری قومی ورثہ کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔ وہ اس وقت وفاقی سیکریٹری برائے تعلیم و تربیت کی حیثیت سے فرائض منصبی سر انجام دے رہی ہیں۔

ملک کا تشخص بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، وزیر اعظم

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم کی حیثیت سے خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹر ارشد محمود کا بھی تبادلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں