واشنگٹن: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو قرض کے لیے منظور کی گئی رقم توانائی کے شعبوں میں ریفارمز اور بہتری کے لیے خرچ ہو گی جبکہ بجلی انفراسٹرکچر کی تقسیم کے سسٹم میں بہتری کے لیے رقم کا استعمال ہو گا۔
ماہرین کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کے دورن حکومت میں بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر کافی کام کیا گیا لیکن ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے زیادہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا اومیکرون کے خلاف مؤثر ویکسین کی 180 ملین خوراکیں خریدنے کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ ترسیلی نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے موسم گرما میں بڑے پیمانے پر ناصرف لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے بلکہ دھند اور خراب موسم کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائنیں بھی ٹرپ کرجاتی ہیں۔