عالمی سطح پر ایل این جی کا شارٹ فال ہے، برطانیہ کو یقین دہانی نہیں مل رہی، حماد اظہر

نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایل این جی کا شارٹ فال ہے۔

درآمدی گیس صارفین کو دینا شروع کردیں تو کمپنیاں دیوالیہ ہو جائیں گی، حماد اظہر

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر توانائی نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔

کراچی، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں گیس کی قلت: کھانا پکانا نا ممکن ہو گیا

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی سطح پر ایل این جی کے شارٹ فال کے باعث برطانیہ کو بھی تاحال قطر سے کسی شپمنٹ کی یقین دہانی نہیں ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ قطر سے  پاکستان کو رواں سردیوں میں ایل این جی کی اضافی سپلائی جاری ہے۔

آنیوالے دنوں میں کوئلہ اور لکڑیاں بھی نہیں ملیں گی، سعید غنی کا انتباہ

ہم نیوز کے مطابق حماد اظہر نے کہا کہ مقامی گیس کے مقابلے میں امپورٹڈ گیس کی قیمت زیادہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ صارفین کو ایک حد سے زیادہ مہنگی گیس فراہم نہیں کی جا سکتی ہے۔

ہوشیار: گیس کی قیمت پیٹرولیم پالیسی کے مطابق طے کرنے کی ہدایت

واضح رہے کہ دو دن قبل وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا تھا کہ درآمدی کمپنیاں صارفین کو دینا شروع کردیں تو کمپنیاں دیوالیہ ہو جائیں گی۔

 


متعلقہ خبریں