آسٹریلیا میں جمپنگ کیسل نے 4 بچوں کی جان لے لی جبکہ 5 شدید زخمی ہیں۔ مرنے والوں میں دو بچیاں اور دو بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تیز ہوا سے بچے 33 فٹ کی اونچائی سے نیچے آگرے، حادثہ اسکول میں تفریحی سرگرمیوں کے دوران پیش آیا۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آیا واقعہ کے وقت جھولا بندھا ہوا تھا، یا اس پر زیادہ بچے سوار تھا، تاہم انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مرنے والے بچے چھٹی کلاس کے طالبعلم تھے اور اگلے سال ہائی سکول میں جانے کا جشن منا رہے تھے۔
Hard to put into words the scene here in Tasmania’s north-west. It’s just devastating @abcnews pic.twitter.com/oFdCHaJIc9
— Monte Bovill (@MonteBovill) December 16, 2021
آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے رپورٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں کا جمپنگ کیسل کے کچھ حصے دیکھے جا سکتے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب تیز ہواؤں سے جمپنگ کیسل اڑ کر حادثہ پیش آیا ہو، ایسے واقع میں امریکہ میں مبینہ طور پر چار بچے زخمی ہوئے تھے۔
2017 میں اسپین میں ایک 6 سالہ بچی اس وقت ہلاک ہو گئی جب کیسل جس میں سات بچے ہلاک تھے، ہوا سے اڑ گیا۔ اسی طرح کا ایک واقعہ 2016 میں برطانیہ میں ایک 7 سالہ بچی کی موت کا باعث بنا تھا۔