کورونا: 55 فیصد ویکسینیٹد شرح والے علاقوں میں پابندیاں نرم کرنیکا فیصلہ

کورونا: 55 فیصد ویکسینیٹد شرح والے علاقوں میں پابندیاں نرم کرنیکا فیصلہ

لاہور: این سی اوسی نے صوبہ پنجاب میں زیادہ ویکسی نیشن شرح والے علاقوں میں عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا ایس او پیز : محکمہ داخلہ کا حکم نامہ جاری، نئی پابندیاں عائد

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے 55 فیصد سے زائد ویکسی نیٹد شرح والےعلاقوں میں معمولات زندگی مکمل طورپر بحال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس ضمن میں محکمہ صحت پنجاب کے سیکریٹری عمران سکندر بلوچ نے بتایا ہے کہ 55 فیصد سے زائد ویکسی نیشن شرح والے شہروں میں منڈی بہاوالدین، نارووال، جہلم، راولپنڈی اور میانوالی شامل ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے سیکریٹری کے مطابق ڈیرہ غازی خان، حافظ آباد اور لودھراں بھی 55 فیصد سے زائد ویکسی نیشن شرح والے شہروں میں شامل ہیں۔

پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق این سی او سی کی جانب سے دی جانے والی اجازت کے تحت درج بالا شہروں میں سماجی سرگرمیاں، ڈائننگ اور شادی کی تقاریب معمول کے مطابق انجام دی جائیں گی۔

اومیکرون دنیا بھر میں غیر معمولی رفتار سے پھیل رہا ہے، ڈبلیو ایچ او

صوبائی سیکریٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق کاروباری ودفتری اوقات، کھیل، جم، سینمااور مذہبی تقاریب معمول کے مطابق منعقد ہو سکیں گی جب کہ انٹراسٹی ٹرانسپورٹ بھی 100 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکےگی۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے صوبائی سیکریٹری عمران سکندر بلوچ نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ ریل گاڑی 100 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔

کورونا کا خوف، چین میں 5 لاکھ افراد قرنطینہ کر دیئے گئے

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت نئے حکم نامے کا اطلاق 16 سے 31 دسمبر تک کے درمیانی عرصے میں ہو گا۔


متعلقہ خبریں