وزیراعلیٰ سندھ نے اپوزیشن کو پھر جاہل قرار دے دیا

کہا گیا پیپلز پارٹی سے بات نہیں کریں گے، ہم اسرائیل والے تو نہیں، مراد علی شاہ

لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو جاہل کہہ دیا ہے۔

وزیراعظم براہ راست منتخب نہیں ہوتا، اپوزیشن میئر کا بلاواسطہ انتخاب چاہتی ہے: وزیراعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اپوزیشن والے صرف افراتفری اور گالم گلوچ کرتے ہیں کیونکہ گالم گلوچ پر انہیں شاباش ملتی ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ میئر کا براہ راست انتخاب کرانا ممکن نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ جلدی میں منظور کرانا پڑا۔

سیالکوٹ واقعے پر دل دہل جاتا ہے، ملک کے ماحول سے ڈر لگتا ہے: وزیراعلیٰ

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی لیکن سمجھ سے باہر ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کیا چاہتی ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں وہی مسودہ لائے تھے جس پر سب سے مشاورت کی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنرکا کوئی سیاسی کردار نہیں ہوتا ہے لہذا انہیں خود خیال کرناچاہیے۔

گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کو جاہل کہا تھا۔


متعلقہ خبریں