وزیراعظم براہ راست منتخب نہیں ہوتا، اپوزیشن میئر کا بلاواسطہ انتخاب چاہتی ہے: وزیراعلیٰ

وزیراعظم براہ راست منتخب نہیں ہوتا، اپوزیشن میئر کا بلاواسطہ انتخاب چاہتی ہے: وزیراعلیٰ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم براہ راست منتخب نہیں ہوتا لیکن اپوزیشن میئر کے لیے  بلاواسطہ انتخاب چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 22 ایم این ایز ہیں، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ایک حلقے سے انتخابات لڑتے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کل پورے ملک میں دھرنے دے گی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات صوبائی وزرا سعید غنی اور سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں ںے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد سے ڈسٹرکٹ کونسلیں ختم کر دی ہیں جب کہ شہید بے نظیر آباد ، سکھر اور لاڑکانہ میں ڈسٹرکٹ کونسلیں ہوں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد  میں میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہیں جب کہ دیگر میونسپل کارپوریشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن کونسل کی پہلا اجلاس ہوگا اسی دن تقریب حلف برداری بھی ہوگی۔

سید مراد علی شاہ نے آئندہ بلدیاتی نظام کے خدو خال واضح کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کی سپلائی ہم لوکل کونسل کو واپس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اسکول یو سی میں ہے تو وہ اپنی ہر 3 مہینے کی رپورٹ یوسی کو دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو سی اس پر غور و خوص کر کے اسکول اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو دے گی۔

پیپلزپارٹی فنڈز لیتی ہے، تقسیم نہیں کرتی، ضرورت پڑی تو سڑکوں پر نکلیں گے: عامر خان

وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسی طرح صحت یونٹس بھی اپنی 3 مہینے کی رپورٹ یوسی کو دینے کے پابند ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر پولیس اسٹیشن بھی اپنی 3 مہینے کی پروگریس رپورٹ اپنی لوکل کونسل کو دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسپیشل ریزر وسیٹیں رکھ رہے ہیں اور خواجہ سراؤں کو بھی ایک سیٹ لوکل کونسل میں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل سروس کے تمام اختیارات لوکل کونسل کو دیں گے۔

بلدیاتی انتخابات: ٹاؤن سسٹم لا رہے ہیں، ناصر حسین شاہ

پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کابینہ نے کے ڈبلیو ایس بی کو ری اسٹرکچر کرنے کی منظوری دے دی ہے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بورڈ کو بھی میئر ہیڈ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرپورخاص بھی کارپوریشن ہے، اس کی بھی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو ہیڈ کریں گے۔


متعلقہ خبریں