بھارتی وزیر دفاع کی بریفنگ: جنرل بپن راوت کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی


بھارتی جنرل بپن راوت کی ہلاکت کا معاملہ، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی لوک سبھا میں ہیلی کاپٹر کریش پر بریفنگ دی۔

بھارتی وزیر دفاع نے بتایا کہ جنرل بپن راوت سمیت تمام لاشیں نئی دہلی لائی جائیں گی، ہیلی کاپٹر حادثے کی تینوں سروسز کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کی قیادت ایئر مارشل مانویندر سنگھ کریں گے، جبکہ انکوائری ٹیم نے گزشتہ روز خود ہی ویلنگٹن پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنرل بپن راوت کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔ جبکہ بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کا کاک پٹ وائس ریکارڈ بھی مل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا بھارتی جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر اظہار افسوس

گزشتہ روز بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارتی ایئرفورس نے بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس بپن راوت سمیت 14 افراد سوار تھے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سابق بھارتی آرمی چیف اور موجودہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف پبن راوت، ان کی اہلیہ اور سینیئر افسران سمیت سوار تھے۔ جنرل بپن راوت ڈیفنس سروسز آف کالج کے دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا  تاہم بعد میں بھارتی ایئرفورس نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے حادثے سے متعلق وزیراعظم مودی کو بریف کیا۔

بھارتی فضائیہ نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا. بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ تامل ناڈو روانہ ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں