لاہور: ٹرین روک کر دہی لانے والا ڈرائیور معطل

train

لاہور: کاہنہ کاچھا میں اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین انجن روک کر دہی لینے چلاگیا، جس پر اسے معطل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہی لانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اسسٹنٹ ڈرائیور شاپر میں دہی لیکر انجن پر سوار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج سے موٹروے ایم 2 پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

ترجمان ریلوے نے ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈرائیور اور ڈرائیور کو معطل کردیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں