بھارت میں ہوئی انوکھی شادی، جہاں دلہا کوئی اور تھا لیکن دلہن کی مانگ کسی اور نے بھری۔
بھارت میں ہوئی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جہاں ہوئے فلمی سین نے سب کو حیران کر دیا، ویڈیو میں دلہن گھونگھٹ پہنے کھڑی تھی تبھی کسی نے آکر زبردستی اس کی مانگ بھر دی، بھارتی میڈیا نے اسے لڑکی کا عاشق قرار دیا ہے۔
A video of #Gorakhpur district of #UttarPradesh has gone viral where a jilted lover of the bride enters the wedding and forcibly completed the vermilion ceremony of the wedding while the groom was performing the garland ritual on the stage.#weddingpic.twitter.com/kcpVGFwePx
— Arvind Chauhan (@Arv_Ind_Chauhan) December 6, 2021
یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے گورکھ پور ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جب انجان لڑکے نے اچانک آک دلہن کی مانگ بھری، تو کچھ دیر دلہا سمیت تمام رشتے دار دنگ کھڑے دیکھتے رہے اور انہیں سمجھ نہ آیا کہ یہ کیا ہوا ہے، ر لڑکی نے بھی سندور لگ جانے کے بعد اپنا گھونگھٹ اتارا اور سندور مٹانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کترینہ کی، سیکورٹی سلمان خان کی
زبردستی سندور لگانے کے ساتھ ہی لڑکا جیب سے کچھ مزید چیزیں نکالنے لگا، لیکن تب تک فیملی کو ہوش آ گیا، اور وہ اس پر چڑھ دوڑے اور اسے نیچے گرا کر خوب پٹائی کی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب اگلے روز دوبارہ اسی دولہے سے ہوئی جبکہ عاشق کو گھر بھیج دیا گیا۔