بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں اب کچھ ہی دن رہ گیا ہے لیکن ابھی تک اس کی تصدیق دونوں میں سے کسی نے نہیں کی، تاہم دونوں خاندان پوری تیاری کے ساتھ راججستھان میں شادی کے وینیو پر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
کترینہ کی شادی کی تیاریوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں سب سے دلچسپ راجستھان وینیو پر کھڑے سیکورٹی گارڈز کی تصاویر ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور کترینہ کے پرانے دوست سلمان خان کے گارڈز کے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے پرسنل گارڈ ‘شیرا’ کی ٹیم نے کترینہ کیف کی شادی کے لیے سیکورٹی فراہم کی ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے کترینہ اور وکی کوشل کی کورٹ میرج ہونے کا دعوی بھی کیا ہے۔ جبکہ نو دسمبر کو دونوں کی پورے رسم ورواج کے ساتھ دھوم دھام سے شادی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کی شادی: تصویر لینے پر شوٹ کرنے کے آرڈرز
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لیے شیشے کا منڈپ بنایا گیا ہے، جبکہ شادی میں 120 ہائی پروفائل مہمان شرکت کریں گے جس کے سبب راجھستان میں واقع ریزورٹ کے باہر نقل حرکت بند کر دی جائے گی اور سیکیورٹی کے انتظامات بھی غیر معمولی سطح پر ہوں گے۔