سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے


سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے۔

فٹ بالر مائیکل اوون پاکستان میں ساکر سٹی بنا کرنوجوانوں کی تربیت کریں گے۔ مائیکل اوون نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کی عالمی معیار کے مطابق کوچنگ کیلئے تیار ہوں۔ پاکستانی نوجوانوں کو لوکل سے گلوبل تک لانے میں کردار ادا  کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 68 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے فٹ بال کا زبردست ٹیلنٹ تلاش کروں گا۔ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے نیشنل ٹرائلز شروع کریں گے۔ پاکستان اسپورٹس ڈرائیو وزیراعظم عمران خان اور عثمان ڈار کا زبردست آئیڈیا ہے۔


وزیراعظم عمران خان کی مائیکل اوون کو کامیاب جوان کا سفیر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کا زبردست موقع فراہم کر رہے ہیں۔نوجوانوں کیلئے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ جامع پروگرام لانچ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں سے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل بتاوں گا۔ نوجوانوں کو کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ پاکستان کے مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

معان خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ مائیکل اوون کی شمولیت پاکستانی ٹیلنٹ کیلئے حوصلہ افزاء خبر ہے۔ کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کا معیار عالمی سطح پر لانے جا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کوچنگ مقامی ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ نامور عالمی کھلاڑیوں نے اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بننے کی پیشکش کی ہے۔ کامیاب جوان پروگرام میں نامور کھلاڑیوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں