ڈھاکہ ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث ختم


پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث ختم کر دیاگیا۔

ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بارش بار بار کھیل میں رکاوٹ بنتی رہی۔ بارش کے باعث دو بار میچ بھی روکنا پڑا۔خراب روشنی کی وجہ سے کھیل جلد ختم کر دیا گیا۔

میچ کے پہلے روز بارش اور خراب موسم کے باعث صرف 57 اوورز کا کھیل ہوا۔ پاکستان نے  2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا  لیے ہیں۔

بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 رنز کے ساتھ اب تک ناٹ آوٹ ہیں ۔ جبکہ  عابد علی 39 اور عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  پاکستان نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ  کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں  ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

 


متعلقہ خبریں