کرتار پور راہداری: بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی آمد و روانگی

کرتار پور راہداری: بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی آمد و روانگی

کرتارپور: بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ کرتار پور میں بابا گورو نانک کی سمادھی پر مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

بھارت کا 19نومبر سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان

ہم نیوز نے پاکستان ٹیلی ویژن کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرتارپور راہداری جب تقریباً ایک سال دس ماہ کے بعد کھولی تو بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ اپنے وفد کے ہمراہ پہنچے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی۔

باکسر عامر خان کا گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور کا دورہ

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد مارچ 2020 میں کرتارپور راہداری بند کردی گئی تھی۔

پی ٹی وی کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلی چرنجیت سنگھ کے وفد میں کابینہ اراکین بھی شامل تھے۔

عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت اوران کے وفد کی کرتارپور راہداری آمد پر ڈپٹی کمشنر ناروال نبیلہ عرفان، اور کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن نے استقبال کیا۔

مہمانان کا پاکستان میں قیام کے دوران پرتپاک استقبال کیا گیا اور روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے اپنے وفد کے ہمراہ مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تاریخی مقامات بھی دیکھے۔

 تین ماہ میں ایک جھپی رنگ لے آئی ہے، نوجوت سنگھ سدھو

وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زیادہ اچھی پنجابی بولی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی کرتارپور میں بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقاریب میں شرکت کےلئے 20 نومبر کو پاکستان آئیں گے۔

کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر عالمی میڈیا کا رد عمل

واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کا 2019 میں کرتارپور کے افتتاح کے بعد یہ دوسرا دورہ پاکستان ہو گا۔


متعلقہ خبریں