چین اور اسرائیل کے صدور کے درمیان پہلی ٹیلی فونک بات چیت

چین اور اسرائیل کے صدور کے درمیان پہلی ٹیلی فونک بات چیت

بیجنگ: چین اور اسرائیل کے صدور کے درمیان پہلی مرتبہ ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے۔

چین کا امریکہ سے اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی، چینی اوراسرائیلی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین اور اسرائیل کے صدور کے درمیان پہلا ٹیلی فونک رابطہ اس وقت ہوا ہے کہ جب صرف دو ماہ بعد دونوں ممالک سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ منانے والے ہیں۔

واضح رہے کہ چین اور اسرائیل کے درمیان 1992 میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔ ماضی میں چین کے صدر سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ملاقات بھی ہو چکی ہے۔

چین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ چین اسرائیل کے ساتھ جامع شراکت داری اور صحت مند و مستحکم ترقی کے فروغ کے لیے تیار ہے۔

اسرائیل میں ایرانی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے 1.5 ارب ڈالرز مختص

خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر شی جن پنگ کا بات چیت میں کہنا تھا کہ چین اسرائیل کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی صدر نے دوران گفتگو ایران کے جوہری پروگرام کا بھی ذکر کیا۔

امریکا نے پیگاسس بنانے والی اسرائیلی کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدراسحاق ہرزوگ نے اپنے چینی ہم منصب سے بات چیت کے دوران کہا کہ اسرائیل چین کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی، معاشی ترقی، زراعت اور کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔


متعلقہ خبریں