سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر


سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی کو آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر  کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے صدر سارو گنگولی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔اس سے قبل یہ ذمہ داری انیل کمبلے کے پاس تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے وینیو کا اعلان کردیا

انیل کمبلے کو 2012 میں یہ ذمہ داری سونپی گئی  تھی۔ جب انہوں نے ویسٹ انڈیز سے کلائیو لائیڈ کی جگہ لی تھی۔  کمبلے کو آئی سی سی نے2016 میں ایک اور مدت کے لیے دوبارہ تعینات کیاتھا۔

انہیں مارچ 2019 میں اپنی تیسری اور آخری تین سالہ مدت کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا تھا۔ نو سال کی مدت تک کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین رہنے کے بعد اب  گنگولی  ان کی جگہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو کرکٹ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی مل گئی

گنگولی کو ایک مبصر سے چیئرمین بنا کر ترقی دی گئی ہے۔ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے کام میں کھیل کے قواعد و ضوابط کا خیال رکھنا شامل ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں