آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی ایک عرصے سے واجب تھی، رمیز راجہ


دبئی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی ایک عرصے سے واجب تھی۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے بعد ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ شائقین کرکٹ ایک عرصے سے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کے خواہاں تھے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ آئی سی سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہمارے جذبات کا احترام کیا اور ہم پہ بھروسہ کیا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان نے 1996 میں مشترکہ طور پر کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے ہماری کرکٹ کے ساتھ معیشت بھی بہتر ہو گی۔

چیئرمین پی سی بی کی من کی مراد پوری

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ اس منفی تاثر کو بھی رد کردے گا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی نہیں کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں